Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 5
قَالُوْا لَا ضَیْرَ١٘ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ
قَالُوْا : وہ بولے لَا ضَيْرَ : کچھ نقصان (حرج) نہیں اِنَّآ : بیشک ہم اِلٰى رَبِّنَا : اپنے رب کی طرف مُنْقَلِبُوْنَ : لوٹ کر جانے والے ہیں
انہوں نے کہا کچھ نقصان (کہ بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
(26:50) ضمیر۔ ڈر۔ ضرر۔ مضرت۔ ضار یضر کا مصدر ہے جس کے معنی نقصان کرنے اور ضرر پہنچانے کے ہیں۔ منقلبون۔ اسم فاعل جمع مذکر۔ منقلب واحد انقلاب مصدر قلب مادہ۔ لوٹنے والے۔ لوٹ کر جانے والے۔
Top