Anwar-ul-Bayan - Al-Qasas : 30
فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْاَیْمَنِ فِی الْبُقْعَةِ الْمُبٰرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ اَنْ یّٰمُوْسٰۤى اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَۙ
فَلَمَّآ : پھر جب اَتٰىهَا : وہ آیا اس کے پاس نُوْدِيَ : ندا دی گئی مِنْ شَاطِیٴِ : کنارہ سے الْوَادِ الْاَيْمَنِ : میدان وادیاں فِي الْبُقْعَةِ : جگہ میں الْمُبٰرَكَةِ : برکت والی مِنَ الشَّجَرَةِ : ایک درخت سے اَنْ : کہ يّٰمُوْسٰٓي : اے موسیٰ اِنِّىْٓ اَنَا : بیشک میں اللّٰهُ : اللہ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ : جہانوں کا پروردگار
جب اسکے پاس پہنچے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ موسیٰ میں تو خدائے رب العالمین ہوں
(28:30) اتھا۔ میں ھا ضمیر واحد مؤنث غائب کا مرجع نارا ہے۔ نودی۔ ماضی مجہول واحد مذکر غائب ندا مصدر۔ اس کو پکارا گیا۔ نادی ینادی مناداۃ۔ ندائ۔ شاطیء الواد الایمن : الواد الایمن موصوف و صفت مل کر مضاف الیہ ۔ شابیئ۔ کنارہ (جمع سواطی) دائیں جانب کی وادی کے ایک کنارہ سے (اسے پکارا گیا) یا شاطیء الواد (وادی کا کنارہ) مضاف مضاف الیہ مل کر موصوف اور الایمن صفت، وادی کے بائیں کنارہ سے (اسے پکارا گیا) ۔ البقعۃ۔ زمین ۔ قطعہ زمین۔ بقاع وبقع جمع ۔ البقعۃ المبرکۃ مبارک اس لئے کہ وہ بقعہ آیات اللہ وانوار الٰہی کے اظہار کے لئے مخصوص ہوا۔ موضع حال میں ہے شاطی۔ من الشجرۃ۔ بدل اشتمال ہے کیونکہ درخت وادی کے اس کنارہ میں واقع تھا ۔ اب من شاطیء الواد الایمن فی البقعۃ المبرکۃ من الشجرۃ کی صورت یوں ہوئی۔ کہ حضرت موسیٰ کو ان کی دائیں جانب کی وادی کے ایک کنارے سے آواز آئی اس وادی کے ایک مبارک قطعہ اراضی سے ایک درخت میں سے جو اس وادی کے قطعہ مبارک میں واقع تھا۔ ان۔ مفسرہ ہے۔ کہ۔ وان الق عصاک اس کا عطف ان یاموسی پر ہے۔ اور یہ کہ۔
Top