Anwar-ul-Bayan - Al-Qasas : 35
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَا١ۛۚ بِاٰیٰتِنَاۤ١ۛۚ اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ
قَالَ : فرمایا سَنَشُدُّ : ہم ابھی مضبوط کردیں گے عَضُدَكَ : تیرا بازو بِاَخِيْكَ : تیرے بھائی سے وَنَجْعَلُ : اور ہم عطا کریں گے لَكُمَا : تمہارے لیے سُلْطٰنًا : غلبہ فَلَا يَصِلُوْنَ : پس وہ نہ پہنچیں گے اِلَيْكُمَا : تم تک بِاٰيٰتِنَآ : ہماری نشانیوں کے سبب اَنْتُمَا : تم دونوں وَمَنِ : اور جس اتَّبَعَكُمَا : پیروی کی تمہاری الْغٰلِبُوْنَ : غالب رہو گے
(خدا نے) فرمایا ہم تمہارے بھائی سے تمہارے بازو کو مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو ہماری نشانیوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکیں گے (اور) تم اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی غالب رہو گے
(28:35) سنشد۔ س مستقبل قریب کے لئے ہے نشد۔ مضارع جمع متکلم شد مصدر (باب نصر) ہم مضبوط کردیں گے۔ شدۃ مضبوطی۔ قوت جو کسی چیز میں ہو مثلاً گرہ کی مضبوطی ۔ بدن کی قوت۔ گرمی کی شدت۔ عذاب کی سختی وغیرہ۔ سلطانا۔ قوت، غلبہ، شوکت، سند، حجت، برہان، حکومت۔ لایصلون۔ مضارع منفی۔ جمع مذکر غائب وصل (باب ضرب) وہ تمہیں پہنچیں گے ای لایصلون الیکما باستیلاء او محاجۃ۔ یعنی نہ وہ تم پر غلبہ پاسکیں گے اور نہ تمہارے خلاف مباحثے میں فوقیت حاصل کرسکیں گے۔ بایتنا۔ متعلق بمحذوف ای اذھبا بایتنا تم دونوں ہمارے نشانوں کے ساتھ (فرعون اور اس کی قوم کے پاس) جاؤ۔ (تم اور تمہارے پیروکار غالب رہیں گے) ۔
Top