Anwar-ul-Bayan - Al-Qasas : 47
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَیَقُوْلُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
وَلَوْلَآ : اور اگر نہ ہوتا اَنْ تُصِيْبَهُمْ : کہ پہنچے انہیں مُّصِيْبَةٌ : کوئی مصیبت بِمَا قَدَّمَتْ : اس کے سبب۔ جو بھیجا اَيْدِيْهِمْ : ان کے ہاتھ (ان کے اعمال) فَيَقُوْلُوْا : تو وہ کہتے رَبَّنَا : اے ہمارے رب لَوْلَآ : کیوں نہ اَرْسَلْتَ : بھیجا تونے اِلَيْنَا : ہماری طرف رَسُوْلًا : کوئی رسول فَنَتَّبِعَ : پس پیروی کرتے ہم اٰيٰتِكَ : تیرے احکام وَنَكُوْنَ : اور ہم ہوتے مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
اور (اے پیغمبر ہم نے تم کو اس لئے بھیجا ہے کہ) ایسا نہ ہو کہ اگر ان (اعمال) کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان پر کوئی مصیبت واقع ہو تو یہ کہنے لگیں کہ اے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان لانے والوں میں ہوتے ؟
(28:47) لولا۔ کیوں نہ۔ امتناعیہ ہے۔ لو حرف شرط اور لا نافیہ سے مرکب ہے۔ اس کا جواب محذوف ہے۔ جواب کبھی شرط کے بعد آتا ہے مثلاً لولا ان من اللہ علینا لخسف بنا۔ (28:82) اگر اللہ تعالیٰ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں گاڑ دیتا۔ اور کبھی جواب شرط سے قبل بھی آتا ہے مثلا ولقد ھمت بہ وہم بھا لولا ان رابرھان ربہ (12:24) اس عورت نے اس کا قصد کیا اور وہ بھی اس عورت کا قصد کرلیتا اگر اس نے اپنے پروردگار کی دلیل کو نہ دیکھ لیا ہوتا۔ آیت ہذا میں بھی لولا امتناعیہ ہے اور جواب لولا محذوف ہے جو اس سے قبل ہے ای ما ارسلناک الیہم لولا ۔۔ ہم تجھے ان کی طرف نہ بھی بھیجتے اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ۔۔ ان تصیبھم مصیبۃ۔ میں ان مصدریہ ہے۔ بما۔ میں ب سببیہ ہے اور ما موصولہ۔ ولولا ۔۔ فیقولوا ۔۔ ہم تجھے ان کی طرف نہ بھی بھیجتے) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان پر اپنی ہی کرتوتوں کے باعث مصیبت آئے تو یہ لوگ یہ (نہ) کہہ اٹھیں ۔۔ فیقولوا۔ میںعاطفہ ہے۔ لولا۔ یہاں لولا تحضیضیہ ہے (یعنی کسی فعل پر سختی سے ابھارنا یا نرمی سے کسی کام کا طلب کرنا۔ مؤخرالذکر کو عرض بھی کہتے ہیں یہاں آیت ہذا میں عرض مراد ہے۔ یعنی اے ہمارے پروردگار کیوں نہ تو نے ہمارے پاس کوئی رسول بھیجا کہ ہم تیرے اغکام کی پیروی کرتے اور ایمان والوں میں سے ہوتے۔ تخضیض کی مثال : لولا تستغفرون اللہ لعلکم ترحمون (27:46) تم لوگ اللہ سے مغفرت طلب کیوں نہیں کرتے شاید کہ تم پر کردیا جائے۔
Top