Anwar-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 66
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَ لِیَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
لِيَكْفُرُوْا : تاکہ ناشکری کریں بِمَآ : وہ جو اٰتَيْنٰهُمْ ڌ : ہم نے انہیں دیا وَلِيَتَمَتَّعُوْا ۪ : اور تاکہ وہ فائدہ اٹھائیں فَسَوْفَ : پس عنقریب وہ يَعْلَمُوْنَ : جان لیں گے وہ
تاکہ جو ہم نے ان کو بخشا ہے اس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں (سو خیر) عنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا
(29:66) لیکفروا بما اتینھم۔ میں لام کی مندرجہ ذیل صورتیں ہیں :۔ (1) یہ لام کی ہے کے (تاکہ) کے معنی میں آیا ہے اور اس کے مرادف ہے۔ ای لکی یکفروا تاکہ وہ ناشکری کریں یا کفر کا ارتکاب کریں۔ والمعنی یعودون الی شرکہم لیکونوا بالعرد الی شرکہم کافرین بنعمۃ النجاۃ۔ وہ شرک کی طرف پلٹ آتے ہیں تاکہ اس طرح شرک کی طرف مڑ آنے سے نجات کی نعمت کی ناشکری کریں۔ گویا شرک کا ارتکاب کرکے وہ اللہ کی نجات والی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں۔ (2) یہ لام امر کا ہے اور اعملوا ما شئتم (کرلو جو تم چاہتے ہو) کا مرادف ہے یہاں امر کا مقصد یہ نہیں کہ وہ ناشکری کریں بلکہ غصہ و غضب کا اظہار ہے اور تہدید کے طور پر کہا جا رہا ہے کہ وہ جیسے چاہیں ناشکری کرلیں۔ بالآخر ان سے نپٹ لیا جائے گا۔ بما میں ما موصولہ ہے ما اتینھم (جو نعمت) ہم نے ان کو دہی ہے (یعنی سمندر کے طوفان سے نجات) ولیتمتعوا۔ واؤ عاطفہ ہے لام جیسا کہ اوپر مذکور ہوا ہے یتمتعوا مضارع مجزوم جمع مذکر غائب۔ تمتع (تفعل) مصدر۔ فائدہ حاصل کرتے رہیں۔ مزہ اڑاتے رہیں۔ فسوف یعلمون۔ وہ عنقریب جان لینگے۔ (اپنے سو اعمال کا نتیجہ۔ تہدیدا کہا گیا ہے) ۔
Top