Anwar-ul-Bayan - Aal-i-Imraan : 124
اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اَلَنْ یَّكْفِیَكُمْ اَنْ یُّمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُنْزَلِیْنَؕ
اِذْ تَقُوْلُ : جب آپ کہنے لگے لِلْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کو اَلَنْ يَّكْفِيَكُمْ : کیا کافی نہیں تمہارے لیے اَنْ : کہ يُّمِدَّكُمْ : مدد کرے تمہاری رَبُّكُمْ : تمہارا رب بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ : تین ہزار سے مِّنَ : سے الْمَلٰٓئِكَةِ : فرشتے مُنْزَلِيْنَ : اتارے ہوئے
جب تم مومنوں سے یہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہیں مدد دے
(3:124) الن یکفیکم۔ اَ ۔ برائے استفہام۔ لن یکفی۔ مضارع منفی تاکید بلن صیغہ واحد مذکر غائب کم ضمیر جمع مذکر حاضر کفی یکفی (ضرب) کفایۃ سے کافی ہونا۔ کفایۃ اس چیز کو کہتے ہیں جو ضرورت کو اس طرح پوری کر دے کہ اس کے بعد کسی کی حاجت نہ رہے۔ کیا یہ تمہارے لئے کافی نہیں ہے۔ ان یمدکم۔ مد یمدو امدیمد۔ ہ۔ ب۔ کسی کو لشکر یار سد مہیا کرنا۔ یمد کی دال کے ضمہ کو نصیب بوجہ ان آئی ہے۔
Top