Anwar-ul-Bayan - Aal-i-Imraan : 161
وَ مَا كَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّغُلَّ١ؕ وَ مَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۚ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
وَمَا : اور نہیں كَانَ : تھا۔ ہے لِنَبِيٍّ : نبی کے لیے اَنْ يَّغُلَّ : کہ چھپائے وَمَنْ : اور جو يَّغْلُلْ : چھپائے گا يَاْتِ : لائے گا بِمَا غَلَّ : جو اس نے چھپایا يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : قیامت کے دن ثُمَّ : پھر تُوَفّٰي : پورا پائے گا كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص مَّا : جو كَسَبَتْ : اس نے کمایا وَھُمْ : اور وہ لَا يُظْلَمُوْنَ : ظلم نہ کیے جائیں گے
اور کبھی نہیں ہوسکتا کہ پیغمبر (خدا) خیانت کریں اور خیانت کرنے والوں کو قیامت کے دن خیانت کی ہوئی چیز (خدا کے روبرو) لا حاضر کرنی ہوگی پھر ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی
(3:161) ان یغل۔ مضارع منصوب بوجہ عمل ان۔ صیغہ واحد مذکر غائب غل یغل (باب نصر) سے غلل غلول۔ صرف مال غنیمت میں خیانت کرنے کو کہتے ہیں۔ ان یغل کہ وہ مال غنیمت میں خیانت کرے۔ غل طوق جمع اغلال۔ اذ الاغلال فی اعناقھم (40:71) جب کہ ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے۔ کنایہ کے طور پر مغلول الید کنحوس شخص کو کہا جاتا ہے ولا تجعل یدک معلولۃ الی عنقک (17:29) اور اپنے ہاتھ کو گردن سے بندھا ہوا نہ کرلو یعنی بہت تنگ نہ کرلو۔ توفی۔ پورا دیا جائے گا۔ توفیۃ سے وفی مادہ۔ مضارع مجہول واحد مؤنث غائب۔
Top