Anwar-ul-Bayan - Aal-i-Imraan : 162
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللّٰهِ كَمَنْۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ مَاْوٰىهُ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ
اَفَمَنِ : تو کیا جس اتَّبَعَ : پیروی کی رِضْوَانَ : رضا (خوشنودی) اللّٰهِ : اللہ كَمَنْ : مانند۔ جو بَآءَ : لوٹا بِسَخَطٍ : غصہ کے ساتھ مِّنَ اللّٰهِ : اللہ کے وَمَاْوٰىهُ : اور اس کا ٹھکانہ جَهَنَّمُ : جہنم وَبِئْسَ : اور برا الْمَصِيْرُ : ٹھکانہ
بھلا جو شخص خدا کی خوشنودی کا تابع ہو وہ اس شخص کی طرح (مرتکب خیانت) ہوسکتا ہے ؟ جو خدا کی ناخوشی میں گرفتار ہو اور جس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ برا ٹھکانہ ہے
(3:162) بائ۔ ماضی واحد مزکر غائب باء یبوء بوء (نصر) اس نے کمایا۔ وہ لوٹا ۔ البواء کے اصل معنی کسی جگہ کے اجزاء کا مساوی (سازگار۔ موافق) ہونے کے ہیں ۔ مکان بواء اس مقام کو کہتے ہیں کہ جو اس جگہ پر اترنے والے کے سازگار اور موافق ہو۔ بوات لہ مکانا۔ میں نے اس کے لئے جگہ کو ہموار اور درست کیا واوحینا الی موسیٰ واخیہ ان تبواء لقومکما بمصر بیوتا۔ (10:87) اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں کے لئے مصر میں گھر بناؤ۔ باء بسخط۔ وہ ایسی جگی اترا کہ اس کے ساتھ اللہ کا غصہ و عقوبت ہے۔ سخط۔ غصہ۔ وہ سخت غصہ جو عقوبت کا مقتضی ہو۔ ماوی۔ مصدر۔ و نیز اسم ظرف مکان ، قیام کرنا۔ سکونت پذیر ہونا۔ مقام سکونت ٹھکانہ اوی یاوی (ضرب) المصیر۔ اس ظرف مکان ومصدر۔ صیر۔ مادہ ۔ صار یصیر (ضرب) صیر صیرورۃ مصیر مصدر ہیں۔ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف لوٹنا۔ المصیر۔ بطور اسم ظرف مکان بمعنی لوٹنے کی جگہ۔ ٹھکانا۔ قرار گاہ۔
Top