Anwar-ul-Bayan - Aal-i-Imraan : 188
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
لَا تَحْسَبَنَّ : آپ ہرگز نہ سمجھیں الَّذِيْنَ : جو لوگ يَفْرَحُوْنَ : خوش ہوتے ہیں بِمَآ : اس پر جو اَتَوْا : انہوں نے کیا وَّيُحِبُّوْنَ : اور وہ چاہتے ہیں اَنْ : کہ يُّحْمَدُوْا : ان کی تعریف کی جائے بِمَا : اس پر جو لَمْ يَفْعَلُوْا : انہوں نے نہیں کیا فَلَا : پس نہ تَحْسَبَنَّھُمْ : سمجھیں آپ انہیں بِمَفَازَةٍ : رہا شدہ مِّنَ : سے الْعَذَابِ : عذاب وَلَھُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
جو لوگ اپنے (ناپسند) کاموں سے خوش ہوتے ہیں اور (پسندیدہ کام) جو کرتے نہیں ان کے لیے چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف کی جائے ان کی نسبت خیال نہ کرنا کہ وہ عذاب سے رستگار ہوجائیں گے اور انہیں درد دینے والا عذاب ہوگا۔
(3:188) اتو۔ ماضی جمع مذکر غائب ۔ باب ضرب اتیان مصدر اتی یاتی (ب) کوئی چیز لانا کسی کو لانا۔ اتوا۔ وہ لائے۔ وہ آئے۔ وہ پہنچے۔ اتوا۔ ب انہوں نے کہا۔ یفرحون بما اتوا۔ خوش ہوئے اپنے کئے پر۔ مفازۃ۔ فاز (مادہ فوز) کا مصدر ہے۔ باب نصر۔ کامیاب ہونا۔ فاز یفوز ۔ بالامر۔ کسی امر میں کامیاب ہونا۔ فاز یفوز من المروہ کسی تکلیف سے نجات پانا۔ فلا تحسبھم بمفازۃ من العذاب۔ ہرگز خیال نہ کریں کہ وہ عذاب سے بجات پالیں گے۔
Top