Anwar-ul-Bayan - Al-Ahzaab : 21
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَكَرَ اللّٰهَ كَثِیْرًاؕ
لَقَدْ كَانَ : البتہ ہے یقینا لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْ : میں رَسُوْلِ اللّٰهِ : اللہ کا رسول اُسْوَةٌ : مثال (نمونہ) حَسَنَةٌ : اچھا بہترین لِّمَنْ : اس کے لیے جو كَانَ يَرْجُوا : امید رکھتا ہے اللّٰهَ : اللہ وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ : اور روز آخرت وَذَكَرَ اللّٰهَ : اور اللہ کو یاد کرتا ہے كَثِيْرًا : کثرت سے
تم کو پیغمبر خدا کی پیروی (کرنی) بہتر ہے (یعنی) اس شخص کو جسے خدا (سے ملنے) اور روز قیامت (کے آنے) کی امید ہو اور وہ خدا کا ذکر کثرت سے کرتا ہو
(33:21) اسوۃ : الاسوۃ والاسوۃ (چوں قدرۃ وقدوۃ) انسان کی اس حالت کو کہتے ہیں کہ جس میں دوسرے کا متبع ہوتا ہے خواہ وہ حالتاچھی ہو یا بری۔ سرور بخش ہو یا تکلیف دہ۔ اسی لئے اس آیت کریمہ میں اسوۃ کی صفت حسنۃ لاگئی ہے۔ مفسرین نے اسوۃ کے کئی معنی لئے ہیں : چال ، ڈھنگ، نمونہ، عمل، پیشوا، رہنما، امام، غمگسار، مقتدی۔ حقیقت یہ ہے کہ حضور نبی کریم سرور دو عالم ﷺ کی زندگی کے ہر پہلو (انفرادی ، اجتماعی، خانگی و ملی و معاشرتی و اخلاقی) کے لئے شمع ہدایت ہے ۔ لیکن یہاں اشارہ خصوصی معرکہ جنگ میں ثبات و استقامت سے متعلق ہے۔ اس جنگ میں آپ نے محنت و مشقت کی صعوبتیں سہیں۔ بھوک و پیاس کی کلفتوں کو برداشت کیا۔ حضور کا رخ انور زخمی ہوا، دندان مبارک شہید ہوئے ، قریبی عزیز و احباء کی جانیں قربان ہوگئیں۔ لیکن ان تمام حالات میں صبر و شکر ، ثبات و استقامت کا بہترین نمونہ پیش فرمایا۔ (کلام میں اس کو صنعت تجرید کہتے ہیں اور صفات سے قطع نظر کرکے صرف ایک صفت سے غرض رکھنا) اسوۃ اسم ہے ۔ اس و مادہ یرجوا۔ مضارع واحد مذکر غائبرجاء مصدر (باب نصر) ۔ ڈرتا ہے۔ اندیشہ رکھتا ہے۔ یا امید رکھتا ہے (اللہ تعالیٰ سے ملنے کی اور قیامت کے آنے کی) ۔ لمن کان یرجعوا اللہ ۔۔ بدل ہے۔ لکم کا کہ مقصود مخاطبین سے وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ اور روز قیامت سے ڈرتے ہیں اور اللہ کو بکثرت یاد کرتے ہیں۔ مثال : قال الملا الذین استکرقوا من قومہ للذین استضعفوا لمن امن منھم (7:75) اس کی قوم کے سرداروں نے جو کہ غرور رکھتے تھے ان کمزور (لفظہ معانی ! جو کمزور خیال کئے جاتے تھے) لوگوں سے جو ایمان لائے تھے ان میں سے۔ خطاب ان سے تھا الذین استضعفوا صرف توطیہ و تمہید کے لئے آیا ہے۔
Top