Anwar-ul-Bayan - Faatir : 17
وَ مَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِیْزٍ
وَمَا : اور نہیں ذٰلِكَ : یہ عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر بِعَزِيْزٍ : دشوار
اور یہ خدا کو کچھ مشکل نہیں
(35:17) وما ذلک علی اللہ بعزیز۔ عز یعز عزۃ۔ عز وعزازۃ ۔۔ علی۔ شاق وگراں گذرنا۔ جیسے عزیر علیہ ما عنتم۔ (9:128) جو چیز تمہیں مضرت پہنچاتی ہے اسے بہت گراں گذرتی ہے۔ عزیز۔ عزۃ سے بمعنی دشوار، مشکل۔ وما ذلک علی اللہ بعزیز۔ اور یہ بات اللہ کو کچھ مشکل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ عزیز ہے کیونکہ وہ اتنا شدید القوت ہے اور زبردست ہے جس پر کوئی شی غالب نہیں آسکتی۔
Top