Anwar-ul-Bayan - Faatir : 20
وَ لَا الظُّلُمٰتُ وَ لَا النُّوْرُۙ
وَلَا الظُّلُمٰتُ : اور نہ اندھیرے وَلَا النُّوْرُ : اور نہ روشنی
اور نہ اندھیرا اور روشنی
(35:20) الظلمت۔ ظلمۃ کی جمع۔ تاریکیاں ۔ اندھیرے ۔ روشنی کے نہ ہونے کو ظلمت کہتے ہیں۔ کبھی جہالت ، فسق اور شرک کو ظلمت سے تعبیر کیا جاتا ہے اور ان کے اضداد، علم۔ ایمان اور عمل صالح کو نور سے تعبیر کرتے ہیں۔ مثلاً اور جگہ قرآن مجید میں ہے ان اخرج قومک من الظلمت الی النور۔ (14:5) کہ تو اپنی قوم کو (کفر کے اندھیروں سے نکال کر ایمان کے) اجالے میں لائے۔ آیت ہذا میں بھی الظلمت سے مراد کفر ہے۔ النور۔ روشنی ۔ یعنی ایمان۔
Top