Anwar-ul-Bayan - Al-Ghaafir : 53
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا : اور تحقیق ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْهُدٰى : ہدایت وَاَوْرَثْنَا : اور ہم نے وارث بنایا بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : بنی اسرائیل الْكِتٰبَ : کتاب (توریت)
اور ہم نے موسیٰ کو ہدایت (کی کتاب) دی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا
(40:53) الھدی : اسم ومصدر۔ ہدایت۔ ہدایت کرنا۔ انبیاء (کیونکہ وہ بھی مجمہ ہدایت بنا کر بھیجے جاتے ہیں) یا اللہ کی طرف سے کتابیں و صحیفے وغیرہ۔ جو سب بجائے خود ہدایت بھی ہیں اور ہدایت کرنے والی بھی۔ یہاں مراد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر نازل شدہ توریت۔ معجزات وغیرہ ہیں۔ الکتب۔ اسم جنس ہے یہاں الکتب سے مراد وہ کتابیں جو بنی اسرائیل پر نازل کی گئی تھیں مثلا تورات، انجیل، زبور، و دیگر صحائف وغیرہ۔
Top