Anwar-ul-Bayan - Al-Ghaafir : 54
هُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ
هُدًى : ہدایت وَّذِكْرٰى : اور نصیحت لِاُولِي الْاَلْبَابِ : عقل مندوں کے لیے
عقل والوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے
(40:54) ھدی۔ اور الھدی ہم معنی ہیں۔ ہدایت یا ہدایت کرنا۔ ذکری ذکر کرنا نصیحت کرنا۔ پندو نصیحت ، موعظت، ذکر یذکر (باب نصر کا مصدر ہے۔ ھدی اور ذکری بوجہ مفعول لہ یا بوجہ حال منصوب ہیں۔ لاولی الالباب : لام ملک (مالک ہونا) کے لئے ہے۔ اولی الالباب مضاف مضاف الیہ۔ صاحب عقل۔ عقل والے۔ لاولی الالباب عقل والوں کے لئے۔ عقلمند لوگوں کے لئے۔
Top