Anwar-ul-Bayan - Ash-Shura : 35
وَّ یَعْلَمَ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ
وَّيَعْلَمَ الَّذِيْنَ : اور جان لیں گے وہ لوگ يُجَادِلُوْنَ : جو جھگڑتے ہیں فِيْٓ اٰيٰتِنَا : ہماری آیات میں ۭ مَا : نہیں لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ مَّحِيْصٍ : کوئی بچنے کی جگہ۔ جائے پناہ
اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں
(42:35) یعلم۔ مضارع منصوب واحد مذکر غائب تعلیل محذوف پر عطف ہونے کی وجہ سے منصوب ہے۔ تقدیر کلام ہے لینتقم منھم ویعلم : اس کا فاعل الذین یجادلون فی ایتنا ہے۔ یعنی اگر وہ چاہے تو ان کے کرتوتوں کے سبب ان سے انتقام لینے کے لئے ان کو ہلاک کر دے اور وہ جو اللہ تعالیٰ کی آیات میں جھگڑا کرتے ہیں جان لیں کہ ۔۔ الذین اسم موصول یجادلون فی ایتنا اس کا صلہ۔ دونوں مل کر فاعل یعلم فعل ۔ مالہم من محیس مفعول ۔ یجادلون مضارع جمع مذکر غائب۔ مجادلۃ (مفاعلۃ) مصدر۔ وہ جھگڑا کرتے ہیں۔ محیص اسم ظرف مکان۔ پناہ لینے کی جگہ۔ لوٹنے کی جگہ۔
Top