Anwar-ul-Bayan - Ash-Shura : 38
وَ الَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١۪ وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ
وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا : اور وہ لوگ جو حکم مانتے ہیں لِرَبِّهِمْ : اپنے رب کا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ : اور قائم کرتے ہیں نماز وَاَمْرُهُمْ : اور ان کے معاملات شُوْرٰى بَيْنَهُمْ : آپس کے مشورے سے ہوتے ہیں وَمِمَّا رَزَقْنٰهُمْ : اور اس میں سے جو رزق دیاہم نے ان کو يُنْفِقُوْنَ : وہ خرچ کرتے ہیں
اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں اور جو مال ہم نے انکو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
(42:38) والذین استجابوا۔ معطوف ہے الذین پر۔ استجابوا ماضی کا صیغہ جمع مذکر غائب۔ استجاب (استفعال) مصدر۔ جوب مادہ۔ انہوں نے مانا ۔ انہوں نے قبول کیا۔ اور جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں۔ واقاموا الصلوۃ۔ اور نماز قائم کرتے ہیں۔ معطوف ہے الذین امنوا پر۔ وامرھم شوری بینھم : شوری مشورہ کرنا۔ یہ باب مفاعلۃ سے مصدر ہے جیسے بشری و ذکری۔ یہ جملہ بھی معطوف ہے الذین امنوا۔ اور ان کے سارے کام باہمی مشورے سے ہوتے ہیں۔ ومما رزقنھم ینفقون : معطوف علی الذین امنوا۔ مما : من حرف جار اور ما موصولہ سے مرکب ہے۔ اس میں سے جو (رزق ہم نے عطا کیا) ۔ ینفقون مضارع جمع مذکر غائب انفاق (افعال) مصدر۔ وہ خرچ کرتے ہیں۔
Top