Anwar-ul-Bayan - Al-Maaida : 107
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا فَاٰخَرٰنِ یَقُوْمٰنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعْتَدَیْنَاۤ١ۖ٘ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ
فَاِنْ : پھر اگر عُثِرَ : خبر ہوجائے عَلٰٓي : اس پر اَنَّهُمَا : کہ وہ دونوں اسْتَحَقَّآ : دونوں سزا وار ہوئے اِثْمًا : گناہ فَاٰخَرٰنِ : تو دو اور يَقُوْمٰنِ : کھڑے ہوں مَقَامَهُمَا : ان کی جگہ مِنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ اسْتَحَقَّ : حق مارنا چاہا عَلَيْهِمُ : ان پر الْاَوْلَيٰنِ : سب سے زیادہ قریب فَيُقْسِمٰنِ : پھر وہ قسم کھائیں بِاللّٰهِ : اللہ کی لَشَهَادَتُنَآ : کہ ہماری گواہی اَحَقُّ : زیادہ صحیح مِنْ : سے شَهَادَتِهِمَا : ان دونوں کی گواہی وَمَا : اور نہیں اعْتَدَيْنَآ : ہم نے زیادتی کی اِنَّآ : بیشک ہم اِذًا : اس صورت میں لَّمِنَ : البتہ۔ سے الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
پھر اگر معلوم ہوجائے کہ ان دونوں نے جھوٹ بول کر گناہ حاصل کیا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تھا ان میں ان کی جگہ دو گواہ کھڑے ہوں جو میت سے قرابت قریبہ رکھتے ہوں پھر وہ خدا کی قسم کھائیں کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے بہت سچی ہے۔ اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ایسا کیا ہو تو ہم بےانصاف ہیں۔
(5:107) عثر علی۔ اسے اطلاع کردی گئی۔ اسے خبر کردی گئی۔ (باب نصر، ضرب) عثور سے جس کے معنی بغیر چاہے کسی چیز پر مطلع ہوجانے کے ہیں ماضی مجہول واحد مذکر غائب۔ عثر یعثر عثارا و عثورا۔ کے معنی گر پڑنے کے ہیں اور مجازاً اس کا استعمال کسی شخص کے اچانک بلاطلب کسی بات پر مطلع ہوجانے کے لئے ہوتا ہے۔ وکذلک اعثرنا علیہم (8:21) اور اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان کے حال سے با خبر کردیا۔ یعنی لوگوں کے قصد کے بغیر ہی ہم نے ان کے حال پر مطلع کردیا۔ استحقا۔ وہ دونوں حق دار ہوئے۔ استحقاق ماضی کا صیغہ تثنیہ غائب استحقا اثما وہ دونوں گناہ کے مرتکب ہوئے۔ یا کسی گناہ کے سزا وار ہوئے۔ گناہ کرکے مستحق سزا ہوئے۔ استحق علیہم الاولین۔ پہلے دونوں نے جن کا حق ضائع کیا تھا۔ فیقسمن۔ پس وہ دونوں قسم اٹھاویں۔ یعنی وہ دو نئے گواہ جو حقداروں میں سے لئے جاویں ۔ مضارع تثنیہ مذکر غائب اقسام (افعال) مصدر۔ لشھادتنا ۔۔ اذا لمن الظالمین۔ یہ قسم کے الفاظ وہ دو نئے گواہ کہیں گے جو کہ حق داروں میں سے لئے گئے ہیں
Top