Anwar-ul-Bayan - Al-Maaida : 31
فَبَعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا یَّبْحَثُ فِی الْاَرْضِ لِیُرِیَهٗ كَیْفَ یُوَارِیْ سَوْءَةَ اَخِیْهِ١ؕ قَالَ یٰوَیْلَتٰۤى اَعَجَزْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِثْلَ هٰذَا الْغُرَابِ فَاُوَارِیَ سَوْءَةَ اَخِیْ١ۚ فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِیْنَ٤ۚۛۙ
فَبَعَثَ : پھر بھیجا اللّٰهُ : اللہ غُرَابًا : ایک کوا يَّبْحَثُ : کریدتا تھا فِي الْاَرْضِ : زمین میں لِيُرِيَهٗ : تاکہ اسے دکھائے كَيْفَ : کیسے يُوَارِيْ : وہ چھپائے سَوْءَةَ : لاش اَخِيْهِ : اپنا بھائی قَالَ : اس نے کہا يٰوَيْلَتٰٓى : ہائے افسوس مجھ پر اَعَجَزْتُ : مجھ سے نہ ہوسکا اَنْ اَكُوْنَ : کہ میں ہوجاؤں مِثْلَ : جیسا هٰذَا : اس۔ یہ الْغُرَابِ : کوا فَاُوَارِيَ : پھر چھپاؤں سَوْءَةَ : لاش اَخِيْ : اپنا بھائی فَاَصْبَحَ : پس وہ ہوگیا مِنَ : سے النّٰدِمِيْنَ : نادم ہونے والے
اب خدا نے ایک کوا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیونکر چھپائے۔ کہنے لگا اے مجھ سے اتنا بھی نہ ہوسکا کہ اس کوّے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا پھر وہ پیشمان ہوا۔
(5:31) فبعث اللہ غرابا۔ پس بھیجا اللہ نے ایک کوا۔اس فقرہ میں محذوف عبارت پر دلالت کرتا ہے۔ علماء نے مابعد کے فقرہ لیریہ کیف یواری سراۃ اخیہ (تاکہ وہ اسے دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کو مردار خور جانوروں درندوں پر ندوں سے کیسے محفوظ کرے۔ اسی الجھن میں وہ لاش کو کئی دن اٹھائے پھرتا رہا۔ تاآنکہ اللہ نے کووں کا ایک جوڑا بھیجا ایک کوے نے دوسرے کوے کو مار دیا اور پھر اپنی چونچ اور پنچوں سے زمین کو کھود کر اس گڑھے میں مردہ کو لے کر دفن کردیا۔ یبحث۔ مضارع واحد مذکر غائب بحث مصدر باب فتح سے بمعنی کریدنا۔ کھودنا۔ تلاش کرنا ۔ اسی سے بحث مشتق ہے کہ بحث میں بھی مختلف پہلوؤں کو لاکر اصلی نکتہ کو تلاش کیا جاتا ہے۔ لیریہ۔ (تاکہ اسے دکھائے) میں ہ ضمیر مفعول واحد مذکر تو صاف طور پر تاویل کی طرف راجع ہے لیکن ضمیر فاعل اللہ کی طرف یا کوے کی طرف راجع ہوسکتی ہے۔ یواری۔ مضارع واحد مزکر غائب واری یواری مواراء ۃ (مفاعلۃ) وہ چھپائے وہ چھپاتا ہے۔ تواری چھپ جانا۔ جیسے حتی توارت بالحجاب (38:32) یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا۔ الوراء پیچھے۔ پچھلی جانب۔ خلف۔ جیسے ومن وراء اسحاق یعقوب (11:71) اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی۔ سوء ۃ۔ لاش۔ عیب۔ فضیحت۔ مردہ عورت کی شرمگاہ کو بھی کہتے ہیں۔ مادہ سوء السوء ہر وہ چیز جو انسان کو غم میں مبتلا کر دے اسے سوء کہا جاتا ہے۔ خواہ وہ امور دنیوی کے قبیل سے ہو یا اخروی کے۔ اور عام اس سے کہ اس کا تعلق احوال نفسانیہ سے ہو یا بدنیہ سے۔ یاویلتی مضاف مضاف الیہ اصل میں یاویلتی تھا ۔ ہائے بربادی۔ لیکن ندا کے وقت افسوس اور حسرت کی آواز کھینچنے کے لئے ی کو الف سے بدل دیا۔ اور اس کے ماقبل کو یعنی ت کو فتح دیدیا۔ اس طرح یویلتا ہوگیا لیکن ضمیر واحد متکلم کو ظاہر کرنے کے لئے ی کو بدستور رکھ کر الف کو اس کے اوپر لگا دیا۔ ویل۔ ہلاکت، بربادی، عذاب کی شدت۔ عذاب دوزخ کی ایک وادی۔ ویلۃ رسوائی ، تباہی، کلمہ حسرت و ندامت۔ اعجزت۔ میں عاجز رہا۔ میں قاصر رہا (میں تو اس سے بھی قاصر رہا کہ اس کوے کی مانند ہی ہوتا) اجل۔ مصدر ہے اجل کا۔ واسطے ۔ غرض۔ سبب۔ وجہ۔ من اجل ذلک۔ اسی وجہ سے۔ بایں سبب۔
Top