Anwar-ul-Bayan - Al-Maaida : 90
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : ایمان والو اِنَّمَا الْخَمْرُ : اس کے سوا نہیں کہ شراب وَالْمَيْسِرُ : اور جوا وَالْاَنْصَابُ : اور بت وَالْاَزْلَامُ : اور پانسے رِجْسٌ : ناپاک مِّنْ : سے عَمَلِ : کام الشَّيْطٰنِ : شیطان فَاجْتَنِبُوْهُ : سو ان سے بچو لَعَلَّكُمْ : تا کہ تم تُفْلِحُوْنَ : تم فلاح پاؤ
اے ایمان والو ! شراب اور جوا اور بت اور پا سے (یہ سب) ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں۔ سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ۔
(5:90) المیسر۔ اسم ومصدر۔ جوا۔ جوا کھیلنا۔ قمار بازی۔ یسر سے۔ یسر کے معنی آسانی۔ اور سہولت کے ہیں یہ عسر کی ضد ہے۔ چونکہ جوا کھیلنے میں بھی مال آسانی اور بلا کلفت حاصل ہوتا ہے۔ اس لئے اس کو المیسر کہا جاتا ہے۔ الانصاب۔ نصب کی جمع ۔ بت وہ تمام چیزیں جو عبادت کے لئے نصب کی جائیں۔ خواہ وہ مورتی ہو یا پتھر۔ یا اور کچھ۔ ان کو انصاب کہا جاتا ہے ۔ یہاں انصاب سے مراد وہ پتھر ہیں جو حرم میں کعبہ کے اردگرد نصب تھے اور کفار ان کے لئے جانور ذبح کرتے اور ان کو خون ان پتھروں پر مل دیتے اور گوشت ان پتھروں پر کرھ دیتے۔ جسے قرآن مجید نے حرام فرمایا ۔ دیکھو 5:3 ۔ الازلام۔ تیر۔ تیر پھینک کر شگون لینا۔ دیکھو 5:3 ۔ رجس۔ ناپاک، پلید، گندہ۔ عقوبت، عذاب۔ بلا۔ ارجاس جمع (حرمت شراب کے متعلق ) ملاحظہ ہو (2:219)
Top