Anwar-ul-Bayan - Al-Maaida : 95
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ وَ مَنْ قَتَلَهٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ١ؕ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : ایمان والو لَا تَقْتُلُوا : نہ مارو الصَّيْدَ : شکار وَاَنْتُمْ : جبکہ تم حُرُمٌ : حالت احرام میں وَمَنْ : اور جو قَتَلَهٗ : اس کو مارے مِنْكُمْ : تم میں سے مُّتَعَمِّدًا : جان بوجھ کر فَجَزَآءٌ : تو بدلہ مِّثْلُ : برابر مَا قَتَلَ : جو وہ مارے مِنَ النَّعَمِ : مویشی سے يَحْكُمُ : فیصلہ کریں بِهٖ : اس کا ذَوَا عَدْلٍ : دو معتبر مِّنْكُمْ : تم سے هَدْيًۢا : نیاز بٰلِغَ : پہنچائے الْكَعْبَةِ : کعبہ اَوْ كَفَّارَةٌ : یا کفارہ طَعَامُ : کھانا مَسٰكِيْنَ : محتاج اَوْ عَدْلُ : یا برابر ذٰلِكَ : اس صِيَامًا : روزے لِّيَذُوْقَ : تاکہ چکھے وَبَالَ اَمْرِهٖ : اپنے کام (کیے) عَفَا اللّٰهُ : اللہ نے معاف کیا عَمَّا : اس سے جو سَلَفَ : پہلے ہوچکا وَمَنْ : اور جو عَادَ : پھر کرے فَيَنْتَقِمُ اللّٰهُ : تو اللہ بدلہ لے گا مِنْهُ : اس سے وَاللّٰهُ : اور اللہ عَزِيْزٌ : غالب ذُو انْتِقَامٍ : بدلہ لینے والا
مومنو ! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (یا تو اس کا) بدلا (دے اور وہ یہ ہے کہ) اس طرح کا چارپایہ جسے تم میں سے دو معتبر شخص مقرر کردیں قربانی (کردے اور یہ قربانی) کعبے پہنچائی جائے یا کفارہ (دے اور وہ) مسکینوں کو کھانا کھلانا (ہے) یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کی سزا (کامزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہوچکا وہ خدا نے معاف کردیا اور جو پھر (ایسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا۔ اور خدا غالب اور انتقام لینے والا ہے۔
(5:95) وانتم حرم۔ واؤ حالیہ (درآنحالیکہ) انتم حرم۔ تم حالت احرام میں ہو ۔ تم احرام باندھے ہوئے ہو۔ متعمدا۔ عمدا۔ جان بوجھ کر۔ ارادۃ (باب تفعل) النعم۔ اسم جنس۔ چوپایہ۔ اونٹ ، بکری۔ گائے۔ بھینس وغیرہ جمع العام ونعمان۔ ذواعدل۔ دو معتبر عادل شخص۔ ھدیا۔ اسم نکرہ منصوب۔ قربانی کا جانور جو ماہ حرم میں حرم کے اندر ذبح ہونے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ بالغ الکعبۃ۔ بالغ۔ پہنچنے والا۔ بلوغ سے بمعنی پہنچنا۔ کعبہ سے مراد حدود حرم ہے کیونکہ جانور کعبہ میں نہیں ذبح کئے جاتے۔ بالغ الکعبۃ۔ یعنی وہ جانور پھر پہنچ جاوے کعبہ یعنی مکہ معظمہ میں۔ ھدیا بالغ الکعبۃ۔ حال ہے جس کا ذوالحال مثل ما قتل من النعم ہے۔ یعنی چوپایوں میں سے ویسا ہی جانور جو شکار کیا گیا ہو وہ پہنچایا جائے ذبح کے لئے حدود حرم میں۔ ومن قتلہ ۔۔ ضیاما۔ اور جس نے عمداً شکار مارا تو اس پر پاداش واجب ہوگی جس کی تین صورتیں ہیں : (1) چوپایوں میں سے اسی قیمت کا جانور جو حرم مکہ میں لاکر ذبح کیا جاوے۔ (2) یا کفارہ کے طور پر اس جانور کی قیمت کے برابر مساکین کو کھنا کھلائے۔ (3) یا اس قیمت میں جتنے مساکین کو کھانا کھلایا جاسکتا ہے ان مساکین کی تعداد کے برابر روزے رکھے۔ اور ہر 3 صورت میں فیصلہ تمہارے مٰں سے دو صاحب عدل و انصاف شخص کریں گے۔ لیذوق۔ ل۔ تاکہ ۔ یذوق مضارع منصوب واحد مذکر۔ ذوق (نصر) سے مصدر تاکہ وہ چکھے۔ وبال اسم منصوب۔ مضاف۔ امرہ مضاف مضاف الیہ دونوں مل کر وبال کا مضاف الیہ ۔ وبال امرہ۔ مضاف و مضاف الیہ مل کر مفعول بہٖ ہے یذوق کا۔ بداعمالی کی سخت سزا۔ عاد۔ وہ پھرا۔ اس نے عود کیا۔ وہ پھر آرہا ۔ (باب نصر) عود سے جس کے معنی کسی چیز سے ہٹ جانے کے بعد پھر اس کی طرف لوٹنے کے ہیں۔ ینتقم۔ مضارع واحد مذکر غائب۔ وہ انتقام لے گا۔ وہ بدلہ لے گا۔ وہ سزا دے گا۔ باب افتعال انتقام سے۔
Top