Anwar-ul-Bayan - Al-Hadid : 12
یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ بُشْرٰىكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۚ
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِيْنَ : جس دن تم دیکھو گے مومن مردوں کو وَالْمُؤْمِنٰتِ : اور مومن عورتوں کو يَسْعٰى نُوْرُهُمْ : دوڑتا ہے نور ان کا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ : ان کے آگے وَبِاَيْمَانِهِمْ : اور ان کے دائیں ہاتھ بُشْرٰىكُمُ الْيَوْمَ : (کہا جائے گا) خوشخبری ہی ہے تم کو آج کے دن جَنّٰتٌ : باغات ہیں تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ : ان کے نیچے سے نہریں خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭ : ہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں ذٰلِكَ : یہی هُوَ الْفَوْزُ : وہ کامیابی ہے الْعَظِيْمُ : بڑی
جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان کے (ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے یہی بڑی کامیابی ہے
(57:12) یوم : فعل محذوف کا مفعول ہے ای اذکر یوم۔ یاد کر اس دن کو جب ۔۔ یسعی : مضارع واحد مذکر غائب۔ سعی (باب فتح) مصدر۔ دوڑتا ہوا۔ یا تیزی سے چل رہا ہوگا۔ بین ایدیہم : بین مضاف ہے اور اس کی اضافت ایدی کی طرف ہے۔ ایدی مضاف الیہ مضاف ہے۔ ہم مضاف الیہ۔ ان کے ہاتھ، بین ایدیہم ان کے سامنے ان کے قریب۔ ایمانھم : مضاف مضاف الیہ۔ ایمان جمع ہے یمین کی۔ دایاں ہاتھ ایمان مجازا بمعنی قسمیں بھی ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ہے :۔ واقسموا باللہ جھد ایمانھم (6:109) اور یہ لوگ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں۔ کسی معاہدہ میں معاہدہ کو پکا کرنے کے لئے فریقین قسم کھا کر ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں اسی فعل سے یمین بمعنی حلف مستعار لیا گیا ہے۔ ترجمہ ہوگا :۔ یاد کر وہ دن جب تو مومن مردوں اور عورتوں کو دیکھے گا کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور دائیں طرف چل رہا ہوگا۔ بشرکم الیوم جنت تجری۔۔ اس سے پہلے ویقول لہم الملئکۃ (فرشتے ان سے کہیں گے) عبارت مقدرہ ہے، خوشخبری ہے تم کو آج کے دن۔ جنت تجری من تحتھا الانھر ۔۔ ای لکم جنت ۔۔ الخ تمہارے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں خلدین فیھا : جنت سے حال ہے، درآں حالیکہ تم ان میں ہمیشہ رہو گے۔ الفوز العظیم : موصوف وصفت۔ بڑی کامیابی۔
Top