Anwar-ul-Bayan - Al-Qalam : 21
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَۙ
فَتَنَادَوْا : تو ایک دوسرے کو پکارے لگے مُصْبِحِيْنَ : صبح سویرے
جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے
(68:21) فتنادوا :عطف کا ۔ پھر۔ تنادوا ماضی جمع مذکر غائب تنادی (تفاعل) مصدر سے۔ انہوں نے ایک دوسرے کو آواز دی۔ (نداء کی) انہوں نے ایک دوسرے کو پکارا۔ جملہ معطوف ہے جس کا عطف اقسموا پر ہے۔ دونوں جملوں کے درمیان کلام معترضہ ہے ، جو اس باغ پر جو گزری اس کا بیان ہے۔ مصبحین : اصباح (افعال) مصدر سے اسم فاعل کا صیغہ جمع مذکر۔ صبح کرنے والے یعنی انہوں نے صبح کے وقت ایک دوسرے کو پکارا۔
Top