Anwar-ul-Bayan - Al-Haaqqa : 3
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ
وَمَآ اَدْرٰىكَ : اور کیا تم سمجھے مَا الْحَآقَّةُ : کیا ہے قیامت
اور تم کو کیا معلوم ہے کہ وہ سچ مچ ہونیوالی کیا ہے
(69:3) وما ادراک استفہام انکاری ہے ما بمعنی من ہے کون ہے ؟ ادرک ادری ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب ۔ دری مادہ۔ یدری فعل مضارع ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر ما ادراک تجھے کون بتالئے۔ تجھے کون خبردار کرے۔ ما ادراک۔ وما یدریک تم نہیں سمجھتے (المنجد) کیا تم کو معلوم ہے۔ کس چیز نے تم کو بتلایا۔ تم کو کیا معلوم ؟ یحییٰ بن سلام کہتے ہیں :۔ کہ قرآن مجید میں جہاں کہیں ما ادراک ماضی کے صیغہ سے آیا ہے آخر اسی چیز سے آنحضرت ﷺ کو مطلع کردیا گیا ہے اور جہاں کہیں ما یدریک مضارع کا صیغہ آیا ہے وہاں وہ بات آپ سے مخفی رکھی گئی ہے۔ ماالحاقہ : کیسی ہولناک ہے قیامت۔ جملہ استفہامیہ ہے جو قیامت کی ہولناکی کو ظاہر کر رہا ہے ۔ یعنی قیامت بڑی ہولناک چیز ہے۔
Top