Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 139
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
اِنَّ : بیشک هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ مُتَبَّرٌ : تباہو ہونیوالی مَّا : جو هُمْ : وہ فِيْهِ : اس میں وَبٰطِلٌ : اور باطل مَّا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کر رہے ہیں
یہ لوگ جس (شغل) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں سب بیہودہ ہیں۔
(7:139) ھؤلاء قوم کی طرف اشارہ ہے۔ متبر اسم مفعول ۔ واحد۔ تتبیر (تفعیل) مصدر۔ ٹوٹ جانے والا۔ ٹوٹا ہوا۔ تباہ برباد۔ ہر ٹوٹے ہوئے برتن کو بھی متبر کہتے ہیں تبات۔ ہلاکت، متبر۔ کلہاڑا۔ (جس سے ہلاک کیا جاسکتا ہے) قرآن میں ہے ولیتبروا ما علوا تتبیرا (17:7) اور جس چیز پر غلبہ پاویں اسے تباہ کردیں۔ ولاتزد الظالمین الاتبارا۔ (71:28) اور ظالم لوگوں کے لئے اور زیادہ تباہی لا۔ ما ھم فیہ۔ جس (کام) میں وہ لگے ہوئے ہیں۔ (وہ ہلاک و برباد ہونے والا ہے)
Top