Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 29
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ
قُلْ : فرما دیں اَمَرَ : حکم دیا رَبِّيْ : میرا رب بِالْقِسْطِ : انصاف کا وَاَقِيْمُوْا : اور قائم کرو (سیدھے کرو) وُجُوْهَكُمْ : اپنے چہرے عِنْدَ : نزدیک (وقت) كُلِّ مَسْجِدٍ : ہر مسجد (نماز) وَّادْعُوْهُ : اور پکارو مُخْلِصِيْنَ : خالص ہو کر لَهُ : اسکے لیے الدِّيْنَ : دین (حکم) كَمَا : جیسے بَدَاَكُمْ : تمہاری ابتداٗ کی (پیدا کیا) تَعُوْدُوْنَ : دوبارہ (پیدا) ہوگے
کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو اور خاص اسی کی عبادت کرو اسی کو پکارو۔ اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہو گے۔
(7:29) بالقسط۔ بالعدل وھو الوسط من کل امر۔ قسط سے مراد عدل یعنی ہر کام میں درمیانی راستہ اختیار کرنا نہ اس میں افراط ہو نہ تفریط۔ فاقیموا اوجوہکم عند کل مسجد کی تقدیر یوں ہے قل امر ربی بالقسط وقال اقیموا وجوہکم عند کل مسجد (الخازن) تو کہہ (اے محمد ﷺ ) میرے رب نے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے ۔ اور فرمایا ہے اپنے چہرے سیدھے کرو (قبلہ کی طرف) ہر نماز کے وقت۔ اقیموا۔ اقامۃ الشیٔ اعطاء الشیٔ حقہ وتوفیتہ شروطہ۔ یعنی کسی چیز کو کما حقہ اس کی تمام شرائط کو پورا کرتے ہوئے ادا کرنا۔ اقیموا۔ امر کا صیغہ جمع مذکر حاض رہے۔ تم قائم کرو۔ تم درست کرو۔ اقامۃ (باب افعال) سے بمعنی قائم کرنا۔ درست رکھنا۔ وجوہکم۔ تمہارے چہرے۔ الوجہ سے مراد دلی توجہ اور نیت صحیحہ بھی مراد ہوسکتی ہے۔ مسجد۔ اسم ظرف زمان بھی ہے اور ظرف مکان بھی ہے۔ سو اس کا معنی وقت نماز بھی ہوسکتا ہے اور مسجد اور ہر وہ جگہ جہاں نماز ادا کی جائے۔ بدا۔ اس نے شروع کیا۔ اس نے ابتداء کی (باب فتح) بدا۔ یبدأ۔ کیف بدا الخلق (29:20) اس نے کیسے مخلوق کو پہلی مرتبہ پیدا کیا۔ تعودون۔ مضارع جمع مذکر حاضر۔ عاد یعود عود (باب نصر) العود۔ کسی کام کو ابتداء کونے کے بعد دوبارہ اس کی طرف پلٹنے کو عود کہا جاتا ہے۔ خواہ وہ پلٹنا بذاتہٖ ہو یا قول و ععزم سے۔ جیسے ولوردوا لعادوا لما نھوا عنہ (6:28) اگر یہ (دنیا میں) لوٹائے بھی جائیں تو جن (کاموں) سے ان کو منع کیا تھا وہی کرنے لگیں۔ اور لتعودون فی ملتنا (7:88) یا تم ہمارے مذہب میں آجاؤ۔ تعودون۔ تم پھر آؤ گے۔ تم پھر لوٹو گے۔ کما بداکم تعودون۔ جس طرح اس نے تم کو پہلے پیدا کیا تھا ویسے ہی تم لوٹو گے۔
Top