Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 3
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
اِتَّبِعُوْا : پیروی کرو تم مَآ اُنْزِلَ : جو نازل کیا گیا اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف (تم پر) مِّنْ : سے رَّبِّكُمْ : تمہارا رب وَلَا تَتَّبِعُوْا : اور پیچھے نہ لگو مِنْ : سے دُوْنِهٖٓ : اس کے سوا اَوْلِيَآءَ : رفیق (جمع) قَلِيْلًا : بہت کم مَّا : جو تَذَكَّرُوْنَ : نصیحت قبول کرتے ہو
(لوگو ! ) جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل ہوئی ہے اس کی پیروی کرو اور اس کے سوا اور رفیقوں کی کی پیروی نہ کرو۔ (اور) تم (کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو۔
(7:3) اتبعوا۔ تم پیروی کرو۔ اتباع سے امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ اس کی دو صورتیں ہیں :۔ (1) اس سے قبل لفظ قل محذوف ہے۔ کہ اے محمد ﷺ تو کہہ دے لوگوں سے۔ (2) یہ بلاواسطہ لوگوں سے خطاب ہے۔ ولا تتبعوا۔ فعل نہی جمع مذکر حاضر۔ بمعنی لا تتخذوا۔ تم مت نباؤ۔ تم مت پکڑ دیا لاتتبعوا سے مراد لاتقربوا ہے۔ تم مت کہو قلیلا ما تذکرون۔ تم بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو۔ یہ قلت۔ قلت زمانی بھی ہوسکتی ہے یعنی قلیل عرصہ کے لئے نصیحت پکڑتے ہو اور پھر فراموش کردیتے ہو۔ ما عملا زائد ہے لیکن قلت کی تاکید کرتا ہے۔
Top