Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 7
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ
فَلَنَقُصَّنَّ : البتہ ہم احوال سنا دیں گے عَلَيْهِمْ : ان کو بِعِلْمٍ : علم سے وَّمَا كُنَّا : اور ہم نہ تھے غَآئِبِيْنَ : غائب
پھر اپنے علم سے ان کے حالات بیان کریں گے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے !
(7:7) فلنقصن علیہم۔ نقصن۔ مضارع جمع متکلم لام تاکید بانون ثقیلہ۔ قص یقص (نصر) علیٰ کسی سے کوئی بات بیان کرنا۔ بعلم۔ اپنے علم کی بناء پر (یعنی ان کے احوال ظاہر و باطنہ اور ان کے اقوال و افعال کے متعلق خدا کے علم محیط کی بناء پر) ۔ ھن کی ضمیر رسل اور مرسل الیہم کی طرف راجع ہے۔ وما کنا خائبین۔ غیر حاضر۔ غائب ہونے والے۔ اور ہم غیر حاضر نہ تھے۔ (ان کے قول و فعل کے وقت) ہم بیخبر نے تھے۔
Top