Anwar-ul-Bayan - Al-Insaan : 4
اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا
اِنَّآ : بیشک ہم اَعْتَدْنَا : ہم نے تیار کیا لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لئے سَلٰسِلَا۟ : زنجیریں وَاَغْلٰلًا : اور طوق وَّسَعِيْرًا : اور دہکتی آگ
ہم نے کافروں کیلئے زنجیریں اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے
(76:4) اعتدنا ماضی جمع متکلم اعتاد (افعال) مصدر ہم نے تیار کر رکھا ہے۔ سلسلا : سلسلۃ کی جمع ہے زنجیریں۔ بعض کے نزدیک یہ جمع منتہی الجموع کے وزن پر ہے اور یہ قائم مقام دو اسباب منع صرف کے ہے۔ اسی لئے غیر منصرف ہے اور بدیں وجہ اس پر تنوین نہیں آئی۔ اغلالا : غل کی جمع ۔ طوق۔ ہتھکڑیاں۔ غل اس شے کو کہتے ہیں جس سے قید کیا جائے اور اس میں اعضا باندھ دئیے جائیں۔ سعیرا دھکتی ہوئی آگ۔ دوزخ۔ سعر سے جس کے معنی آگ بھڑکانے کے ہیں۔ بروزن فعیل بمعنی مفعول ہے۔ سلسلا واغلالا : وسعیرا منصوب بوجہ مفعول فعل اعتدنا کے ہیں۔
Top