Anwar-ul-Bayan - Al-Insaan : 9
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں نُطْعِمُكُمْ : ہم تمہیں کھلاتے ہیں لِوَجْهِ اللّٰهِ : رضائے الہی کیلئے لَا نُرِيْدُ : ہم نہیں چاہتے مِنْكُمْ : تم سے جَزَآءً : کوئی جزا وَّلَا شُكُوْرًا : اور نہ شکریہ
(اور کہتے ہیں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکر گزاری کے (طلبگار)
(76:9) انما نطعمکم لوجہ اللہ لا نرید منکم جزاء ولا شکورا۔ جملہ حالیہ ہے ای قائلین انما ۔۔ یہ کہتے ہوئے : ہم تمہیں کھلاتے ہیں اللہ کی رضاء کے لئے ۔ ہم نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ کسی شکر کے متمنی ہیں۔ لوجہ اللہ۔ لام (حرف جر) تعلیل کا۔ وجہ مضاف بمعنی رضاء اللہ مضاف الیہ اللہ کی رضا کی خاطر۔ لانرید۔ فعل نہی۔ جمع متکلم۔ ارادۃ (افعال) مصدر۔ ہم نہیں چاہتے ہیں۔ شکورا۔ شکر یشکر کا مصدر ہے بمعنی شکر کرنا۔ شکر گزاری۔
Top