Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 13
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے سِرَاجًا : سورج وَّهَّاجًا : روشن ہونے والا
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
(78:13) وجعلنا سراجا وھاجا : سراجا چراغ۔ وہ چیز جو بتی اور تیل سے روشن ہوتی ہے۔ مجازا ہر روشن چیز کو سراج کہا جاتا ہے اور جگہ قرآن مجید میں ہے :۔ وجعلنا الشمس سراجا (71:16) اور اس نے سورج کو چراغ ٹھہریا ہے۔ وھاجا وھج یھج وھج : (باب ضرب) مصدر سے مبالغہ کا صیغہ ہے بہت روشن، بھڑکتا ہوا ، جگمگاتا ہوا۔ مقاتل نے کہا ہے کہ وھج کا معنی ہے ایسی روشنی جس میں گرمی بھی ہو اللہ نے سورج میں نور بھی پیدا کیا اور گرمی بھی۔ آیت 71:16 متذکرہ بالا کی روشنی میں آیت زیر مطالعہ میں بھی سراج سے مراد سورج ہے۔
Top