Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 26
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ
جَزَآءً : بدلہ ہے وِّفَاقًا : پورا پورا
(یہ) بدلا ہے پورا پورا
(78:26) جزاء وفاقا موصوف و صفت، جزائ۔ جزائ۔ بدلہ، معاوضہ ۔ وفاقا مصدر (مفاعلۃ) ہے بمعنی موافق، یعنی مصدر بمعنی اسم فاعل ہے جتنا جرم ہے اتنی سزا۔ جزاء فعل محذوف سے مفعول مطلق ہے۔ فرا۔ اور اخفش کے نزدیک عبارت یوں تھی :۔ جازینا ہم جزاء وفاقا۔ (ہم نے ان کو ان کے جرم کے موافق سزا دی ۔ زجاج نے کہا :۔ جو زوا جزاء وفاقا اور ان کو ان کے جرم کے موافق سزا دی گئی۔
Top