Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 33
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ
وَّكَوَاعِبَ : اور نوخیز لڑکیاں اَتْرَابًا : ہم عمر
اور ہم عمر نوجوان عورتیں
(78:33) وکواعب اترابا : موصوف صفت ہیں۔ واؤ عاطفہ ہے اور کو اعب کا عطف اعنابا پر ہے۔ کواکب کا عب کی جمع۔ نوخیز شباب لڑکیاں جن کے پستان خوب ابھرے ہوئے ہوں۔ امراۃ کا عب ابھرے ہوئے پستانوں والی لڑکی کعب الرجل (ٹخنہ) اس ہڈی کو کہتے ہیں کہ جو پاؤں اور پنڈلی کے جوڑ ہوتی ہے اور الکعبۃ ہر اس مکان کو کہتے ہیں جو ٹخنے کی شکل پر چوکور بنا ہوا ہو۔ اسی سے بیت الحرام کو الکعبۃ کے نام سے پکارا گیا ہے۔ اترابا۔ ہم سن عورتیں۔ امام راغب فرماتے ہیں :۔ اتراب (38:52) کے معنی ہیں : ہم عمر جنہوں نے اکٹھی تربیت پائی ہوگی۔ گویا وہ عورتیں اپنے خاوندوں کے اس طرح مساوی و مماثل یعنی ہم مزاج ہوں گی جیسے سینوں کی ہڈیوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے یا اس لئے کہ گویا زمین پر بیک وقت واقع ہوئی ہیں اور بعض نے یہ بھی وجہ بیان کی ہے کہ وہ اکٹھی ایک ساتھ مٹی میں کھیلتی رہی ہیں۔ ترب مٹی۔ ترائب پسلیاں۔
Top