Anwar-ul-Bayan - An-Naba : 35
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ
لَا يَسْمَعُوْنَ : نہ وہ سنیں گے فِيْهَا : اس میں لَغْوًا : کوئی لغو بات وَّلَا كِذّٰبًا : اور نہ کوئی جھوٹی بات
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
(78:35) لا یسمعون فیہا لغوا ولا کذابا : یہ جملہ متقین کی ضمیر سے حال ہے فیہا کی ضمیر واحد مؤنث غائب کا مرجع۔ (1) کا سا کی طرف راجع ہے یعنی دنیوی شراب پینے کے وقت جس طرح لغو اور بیہودہ باتیں سنی جاتی ہیں جنت کی شراب پیتے وقت وہ نہیں سنی جائیں گی۔ (2) فیہا کی ضمیر مفازا کی طرف راجع ہے اور مفازا سے مراد ہے حدائق اور جنتیں۔ (3) یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ھا ضمیر کا مرجع جنت ہے۔ وہاں متقین کوئی بیہودہ بات نہیں سنیں گے اور نہ کوئی جھوٹ (خرافات) کذابا :۔ مصدر۔ منصوب بوجہ مفعول مطلق (باب تفعیل) کسی کو جھوٹا قرار دینا ۔ جھوٹا سمجھنا۔
Top