Ashraf-ul-Hawashi - Yunus : 51
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنْتُمْ بِهٖ١ؕ آٰلْئٰنَ وَ قَدْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ
اَثُمَّ : کیا پھر اِذَا : جب مَا وَقَعَ : واقع ہوگا اٰمَنْتُمْ : تم ایمان لاؤ گے بِهٖ : اس پر آٰلْئٰنَ : اب وَقَدْ كُنْتُمْ : اور البتہ تم تھے بِهٖ : اس کی تَسْتَعْجِلُوْنَ : تم جلدی مچاتے تھے
کہا پھر جب سچ مچ عذاب آن ہی پڑے گا تب اس پر یقین کرو گے اس وقت تو تم سے یہ کہا جائیگا اب تم کو یقین آیا اور تم تو عذاب آنے سے پہلے1 اس کو غلط سمجھ کر اس کی جلدی مچا رہے تھے
1 ۔ یعنی عذاب آنے پر ایمان کب قبول ہوگا اس واسطے بھی تو عبث ہے۔ (موضح) ۔
Top