Ashraf-ul-Hawashi - Yunus : 69
قُلْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ
قُلْ : آپ کہ دیں اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يَفْتَرُوْنَ : گھڑتے ہیں عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر الْكَذِبَ : جھوٹ لَا يُفْلِحُوْنَ : وہ فلاح نہیں پائیں گے
(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے جو لوگ اللہ پر جھوٹ بادنھتے ہیں وہ پنپنے والے نہیں (ان کو کبھی فلاح نہ ہوگی8
8 ۔ یعنی جھوٹ بکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر افتراء پردازی کرنے والے تو کسی طور بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ (شوکانی)
Top