Ashraf-ul-Hawashi - Yunus : 73
فَكَذَّبُوْهُ فَنَجَّیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ جَعَلْنٰهُمْ خَلٰٓئِفَ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ
فَكَذَّبُوْهُ : تو انہوں نے اسے جھٹلایا فَنَجَّيْنٰهُ : سو ہم نے بچالیا اسے وَمَنْ : اور جو مَّعَهٗ : اس کے ساتھ فِي الْفُلْكِ : کشتی میں وَجَعَلْنٰھُمْ : اور ہم نے بنایا انہیں خَلٰٓئِفَ : جانشین وَاَغْرَقْنَا : اور ہم نے غرق کردیا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں کو فَانْظُرْ : سو دیکھو كَيْفَ : کیسا كَانَ : ہوا عَاقِبَةُ : انجام الْمُنْذَرِيْنَ : ڈرائے گئے لوگ
آخر نوح کی قوم کے لوگوں نے اس کو جھٹلایا پھر ہم نے اس کو اور اس کے ساتھ جو مومن کشتی میں سوار تھے ان کو طوفان سے بچا دیا اور جن لوگوں نے ہعماری آیتوں کو جھٹلایا تھا ان کو ڈبو دیا اور نوح کے ساتھیوں کو ان کا جانشین کردیا2 تو (اے پیغمبر) دیکھ جن کو خدا کے عذاب سے ڈرایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا3
2 ۔ یعنی ان کے بعد وہی دنیا میں بسنے والے رہ گئے۔ (شوکانی) ۔ 3 ۔ کیسے تباہ و برباد کردیے گئے۔ اس میں آپ ﷺ کو اور صحابہ ؓ کرام کو تسلی ہے اور ان لوگوں کے لئے مقام عبرت ہے جو آج بھی آنحضرت ﷺ کی تکذیب کر رہے ہیں۔ (شوکانی) ۔
Top