Ashraf-ul-Hawashi - Yunus : 81
فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِهِ١ۙ السِّحْرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَیُبْطِلُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ
فَلَمَّآ : پھر جب اَلْقَوْا : انہوں نے ڈالا قَالَ : کہا مُوْسٰى : موسیٰ مَا : جو جِئْتُمْ بِهِ : تم لائے ہو السِّحْرُ : جادو اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ سَيُبْطِلُهٗ : ابھی باطل کردے گا اسے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَا يُصْلِحُ : نہیں درست کرتا عَمَلَ : کام الْمُفْسِدِيْنَ : فساد کرنے والے
جب انہوں نے اپنی لاٹھیاں اور رسیاں ڈالیں موسیٰ نے کہا یہ جو تم لے کر آئے وہ تو جادو ہے1 بیشک اللہ اس کو بھی میٹ دے گا کیونکہ اللہ شریر لوگوں کا کام بننے نہیں دیتا
1 ۔ یعنی جادو تو وہ ہے جو تم لائے ہو نہ کہ وہ جو میں پیش کر رہا ہوں۔
Top