Ashraf-ul-Hawashi - Ar-Ra'd : 7
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۠   ۧ
وَيَقُوْلُ : اور کہتے ہیں الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جنہوں نے کفر کیا (کافر) لَوْلَآ اُنْزِلَ : کیوں نہ اتری عَلَيْهِ : اس پر اٰيَةٌ : کوئی نشانی مِّنْ : سے رَّبِّهٖ : اس کا رب اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اَنْتَ : تم مُنْذِرٌ : ڈرانے والے وَّلِكُلّ قَوْمٍ : اور ہر قوم کے لیے هَادٍ : ہادی
اور کافر یہ بھی کہتے ہیں اگر یہ سچا پیغمبر ہوتا تو اس پر اس کے مالک کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری7 تو تو اے پیغمبر صرف خدا کے عذاب سے ڈرانے والا ہے8 اور ہر قوم کو ایک راہ بتانے والا گزر چکا ہے
7 ۔ جسے دیکھ کر ہمیں پتلا چل جاتا کہ یہ واقعی اللہ کے رسول ﷺ ہیں۔ 8 ۔ ی سے خلفاء اربعہ ؓ اور سلف (رح) کہ اس امت کے بادی ہو گزرے ہیں۔ مستدرک حاکم میں روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت علی ؓ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ میں منذر ہوں اور تو ہادی ہے۔ “ مگر یہ روعایت صحیح نہیں ہے پھر خلافت بلافصل پر اس سے استدلال بھی غلط ہے۔ کما لا یخفی (روح) ۔
Top