Ashraf-ul-Hawashi - Ibrahim : 25
تُؤْتِیْۤ اُكُلَهَا كُلَّ حِیْنٍۭ بِاِذْنِ رَبِّهَا١ؕ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
تُؤْتِيْٓ : وہ دیتا ہے اُكُلَهَا : اپنا پھل كُلَّ حِيْنٍ : ہر وقت بِاِذْنِ : حکم سے رَبِّهَا : اپنا رب وَيَضْرِبُ : اور بیان کرتا ہے اللّٰهُ : اللہ الْاَمْثَالَ : مثالیں لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَذَكَّرُوْنَ : وہ غور وفکر کریں
اپنے مالک کے حکم سے ہر موسم پر میوہ دیتا ہے2 اور اللہ تعالیٰ لوگوں سے مثالیں اس لئے بیان کرتا ہے کہ وہ سوچیں سمجھیں
2 ۔ اس طرح کلمہ طیبہ بھی مومن کو ہر آن بہشت کے میوے کھلائے گا۔ حضرت عبداللہ بن عمر سے ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے کھجور کے درخت کو مومن سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح اس درکت کے پتے نہیں گرتے اسی طرح مومن کی دعا بھی ضائع نہیں جاتی۔ (قرطبی) ۔
Top