Ashraf-ul-Hawashi - Ibrahim : 40
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ
رَبِّ : اے میرے رب اجْعَلْنِيْ : مجھے بنا تو مُقِيْمَ : قائم کرنے والا الصَّلٰوةِ : نماز وَ : اور مِنْ : سے۔ کو ذُرِّيَّتِيْ : میری اولاد رَبَّنَا : اے ہمارے رب وَتَقَبَّلْ : اور قبول فرما دُعَآءِ : دعا
مالک میرے مجھ کو نماز کا پابند کر دے4 اور میری اولاد میں سے بھی کچھ5 لوگوں کو مالک ہمارے میری عبادت قبول کر6
4 ۔ یعنی مجھے یہ توفیق دے کہ نماز کو اس کے تمام ارکان، شرائط اور آداب کے ساتھ اس کے اوقات پر پابندی سے ادا کرتا رہوں۔ 5 ۔ اسی طرح نماز کا پابند بنا۔ 6 ۔ یا میری پوری دعا جو میں نے تجھ سے مانگی ہے، قبول فرمایا۔
Top