Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 22
اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ
اِلٰهُكُمْ : تمہارا معبود اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : ایک (یکتا) فَالَّذِيْنَ : پس جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں رکھتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر قُلُوْبُهُمْ : ان کے دل مُّنْكِرَةٌ : منکر (انکار کرنیوالے) وَّهُمْ : اور وہ مُّسْتَكْبِرُوْنَ : تکبر کرنے والے (مغرور)
(لوگو) تم سب کا خدا ایک ہی خدا ہے پھر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے دل میں انکار پس گیا ہے (ہزار دلیلیں بیان کرو سمجھائو وہ خدا کے قائل نہیں ہوتے) اور وہ غروری (مگرے) ہیں (ف 8)
8 اس غرور میں آ کر نہ وہ اللہ کو مانتے ہیں اور نہ رسول کو یہ ان کے انکار آخرت کا لازمی نتیجہ ہے۔
Top