Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 33
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ
هَلْ : کیا يَنْظُرُوْنَ : وہ انتظار کرتے ہیں اِلَّآ : مگر (صرف) اَنْ : یہ کہ تَاْتِيَهُمُ : ان کے پاس آئیں الْمَلٰٓئِكَةُ : فرشتے اَوْ يَاْتِيَ : یا آئے اَمْرُ : حکم رَبِّكَ : تیرا رب كَذٰلِكَ : ایسا ہی فَعَلَ : کیا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے وَ : اور مَا ظَلَمَهُمُ : نہیں ظلم کیا ان پر اللّٰهُ : اللہ وَلٰكِنْ : اور بلکہ كَانُوْٓا : وہ تھے اَنْفُسَهُمْ : اپنی جانیں يَظْلِمُوْنَ : ظلم کرتے
تو یہ (کافر) کیا اس کی راہ دیکھتے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس (جان نکالنے کو آموجود ہوں یا تیرے مالک کا عذاب آپہنچے (یا قیامت) ان سے پہلے جو لوگ گذر چکے انہوں نے بھی ایسا ہی کیا3 اور اللہ تعالین نے ان پر (عذاب بھیج کر) ظلم نہیں کیا وہ اپنے پر آپ ظلم کرتے تھے4
2 تب وہ ایمان لا کر اپنی حالت درست کریں گے حالانکہ اس وقت ایمان لانا یا توبہ کرنا انہیں کچھ فائدہ نے دے گا۔ 3 کفر کی روش اختیار کی اور انبیاء کو جھٹلایا۔ شوکانی 4 وہ خود ایسے برے عمل کرتے تھے جن کی سزا عذات تھی۔ (کذافی وحیدی)
Top