Ashraf-ul-Hawashi - Maryam : 22
فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا
فَحَمَلَتْهُ : پھر اسے حمل رہ گیا فَانْتَبَذَتْ : پس وہ چلی گئی بِهٖ : اسے لیکر مَكَانًا : ایک جگہ قَصِيًّا : دور
تو لڑکے کا حمل اس کو رہ گیا پھر وہ پیٹ لئے ہوئے ایک دور مکان میں چلی گی
10 تاکہ حمل کے دن لوگوں کے طعن وتشنیع اور چہ میگوئیوں سے محفوظ رہ کر گزار سکیں۔ ” دور کان “ سے مراد بیت اللحم ہے جو بیت المقدس سے آٹھ میل دور واقع ہے اسی کا نسائی میں حضرت انس کی ایک روایت میں ذکر ہے اور یہی وہ مشہور بات ہے جسے مفسرین یکے بعد دیگرے نقل کرتے رہے ہیں اور اس باب میں نصاریٰ کو بھی کوئی شک نہیں ہے۔ (ابن کثیر)
Top