Ashraf-ul-Hawashi - Al-Anbiyaa : 27
لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ
لَا يَسْبِقُوْنَهٗ : وہ اس سے سبقت نہیں کرتے بِالْقَوْلِ : بات میں وَهُمْ : اور وہ بِاَمْرِهٖ : اس کے حکم پر يَعْمَلُوْنَ : عمل کرتے ہیں
اور وہ اس کے سامنے بڑھ کر بات نہیں کرسکتے اور وہ5 اس کے حکم پر چلتے ہیں
5 یعنی ان کی اطاعت اور انقیاد کا حال یہ ہے کہ ہر قول و عمل میں اللہ تعالیٰ کے مطیع و فرمانبردار ہیں۔ نہ اس کی اجازت کے بغیر لب کشائی کرت یہیں اور نہ اس کی مرضی کے خلاف کوئی قدم ہی اٹھاتے ہیں۔
Top