Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hajj : 58
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوْۤا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا : اور جن لوگوں نے ہجرت کی فِيْ : میں سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کا راستہ ثُمَّ : پھر قُتِلُوْٓا : مارے گئے اَوْ : یا مَاتُوْا : وہ مرگئے لَيَرْزُقَنَّهُمُ : البتہ وہ انہیں رزق دے گا اللّٰهُ : اللہ رِزْقًا : رزق حَسَنًا : اچھا وَاِنَّ اللّٰهَ : اور بیشک اللہ لَهُوَ : البتہ وہ خَيْرُ : سب سے بہتر الرّٰزِقِيْنَ : رزق دینے والا
اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں (اس کی رضا مندی کے لئے) ہجرت کی وطن چھوڑا پھر وہ راسی ہجرت کے زمانے میں مارے گئے یا اپنی موت سے مرگئے (ہر حال میں) اللہ ان کو اچھی روزی دیگا بہشت کے میوے اور وہاں کا پانی اور پیشکش خدا ہی سب روزی دینے والوں میں بہتر روزی دینے والا ہے4
4 ۔ اس لئے کہ بےحساب روزی دیتا ہے بغیر اس کے کہ اسے ہماری کوئی حاجت ہو۔ بندے ایک دوسرے کو اگر کوئی چیز دیتے ہیں تو اپنے پاس سے نہیں دیتے بلکہ اللہ ہی کا دیا ہوا دیتے ہیں۔ پس اللہ کے سوا کوئی راز ق اور کوئی دینے والا نہیں ہے۔
Top