Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hajj : 71
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ مَا لَیْسَ لَهُمْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ
وَيَعْبُدُوْنَ : اور وہ بندگی کرتے ہیں مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا مَا : جو لَمْ يُنَزِّلْ : نہیں اتاری اس نے بِهٖ : اس کی سُلْطٰنًا : کوئی سند وَّمَا : اور جو۔ جس لَيْسَ : نہیں لَهُمْ : ان کے لیے (انہیں) بِهٖ : اس کا عِلْمٌ : کوئی علم وَمَا : اور نہیں لِلظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کے لیے مِنْ نَّصِيْرٍ : کوئی مددگار
اور (یہ کافر) اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جن کے (پوجنے کے) لئے کوئی سند اللہ تعالیٰ نے نہیں اتاری اور4 نہ ان کے پاس کوئی (عقل دلیل ہے اور قیامت کے دن5 ایسے) بےانصافوں کا (جو شرک کرتے ہیں) کوئی مددگار نہ ہوگا
4 ۔ یعنی اپنی کسی کتاب میں یہ نہیں فرمایا کہ یہ ہمارے شریک ہیں تم ان کی پوجا کرسکتے ہو۔ 5 ۔ سوائے ادہام پرستی اور باپ دادا کی اندھی تقلید کے۔ اس کا رو قرآن میں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے۔ دیکھئے مائدہ :104)
Top