Ashraf-ul-Hawashi - Al-Furqaan : 72
وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو لَا يَشْهَدُوْنَ : گواہی نہیں دیتے الزُّوْرَ : جھوٹ وَاِذَا : اور جب مَرُّوْا : وہ گزریں بِاللَّغْوِ : بیہودہ سے مَرُّوْا : گزرتے ہیں كِرَامًا : بزرگانہ
اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے (یا جھوٹ فریب نہیں کرتے) اور جب بیہودہ کام پر آنکھیں (اتفاق سے اس پر گند ہو) تو عزت بچا کر چل دیتے ہیں
10 ۔ ” لا یشھدون الزور “ کے یہ دونوں مفہوم ہوسکتے ہیں۔ یعنی جھوٹی شہادت (گواہی) دینا اور جھوٹ کا مشاہدہ کرنا۔ ای حدیث میں جھوٹی گواہی کو آنحضرت ﷺ نے سب سے بڑے گناہوں میں شمار کیا ہے۔ (ابن کثیر) 11 ۔ یا ” شریف آدمیوں کی طرح گزر جاتے ہیں بغیر اس کے کہ اس بیہودہ کام میں شریک ہوں۔ لفظ ” لغو “ کے مفہوم میں گناہ کے تمام کام بھی آجاتے ہیں اور رقص و سرور اور تمام فضول کام اور باتیں بھی۔
Top