Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 19
وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ
وَفَعَلْتَ : اور تونے کیا فَعْلَتَكَ : اپنا (وہ) کام الَّتِيْ فَعَلْتَ : جو تونے کیا وَاَنْتَ : اور تو مِنَ : سے الْكٰفِرِيْنَ : ناشکرے
اور تو نے ایک حرکت بھی کی تھی جو کی اور تو ناشکروں میں سے9 ہے
9 ۔ یعنی ہمارے اتنے احسانات کے باوجود تم نے ہمارے ایک آدمی کو قتل کردیا جو یقینا تمہاری احسان فراموشی تھی۔
Top