Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ
قَالَ فِرْعَوْنُ : فرعون نے کہا وَمَا : اور کیا ہے رَبُّ : رب الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
فرعون نے کہا (یہ تو میرا اب یہ بتا) سارے جہان کا مالک کیا معنے12
12 ۔ یعنی اس کی حقیقت بتائو کہ وہ کیا چیز ہے ؟۔ فرعون نے یہ سوال اس بنا پر کیا کہ وہ خود خدا ہونے کا دعویدار تھا اور اس کی قومے بھی اس کا دعویٰ تسلیم کرلیا تھا اس لئے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے اس دعویٰ پر کہ مجھے سارے جہان کے رب نے بھیجا ہے۔ “ اس نے ہٹ دھرمی سے یہ سوال کیا۔
Top