Ashraf-ul-Hawashi - Al-Qasas : 21
فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ١٘ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠   ۧ
فَخَرَجَ : پس وہ نکلا مِنْهَا : وہاں سے خَآئِفًا : ڈرتے ہوئے يَّتَرَقَّبُ : انتظار کرتے ہوئے قَالَ : اس نے کہا (دعا کی) رَبِّ : اے میرے پروردگار نَجِّنِيْ : مجھے بچا لے مِنَ : سے الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کی قوم
یہ سنتے ہی موسیٰ شہر سے نکل بھاگا قدم قدم پر سوچتا ہو انہ پیچھے دیکھتا ہو اب پکڑا گیا اب گرفتار ہوا دعا کرنے لگا مالک میرے مجھ کو ان ظالم لوگوں سے بچا11 دے
11 ۔ جو بےقصور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ کسی شریعت یا انصاف کے قانون سے ایسی خفیف بےاحتیاطی کی سزا قتل نہیں ہے۔ (وحیدی)
Top